عام انتخابات، شاہ محمود قریشی اور عمران خان کیسے ووٹ ڈالیں گے؟ جانیے

عام انتخابات، شاہ محمود قریشی اور عمران خان کیسے ووٹ ڈالیں گے؟ جانیے

شاہ محمود قریشی نے جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں طریقہ بتا دیا
عام انتخابات، شاہ محمود قریشی اور عمران خان کیسے ووٹ ڈالیں گے؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں نے اور بانی پی ٹی آئی نے جیل سے ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیل سے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے میں نے اور بانی پی ٹی آئی نے پوسٹل بیلٹ کیلئے مقررہ وقت کے اندر درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کو حق رائے دہی کے استعمال کیلیے پوسٹل بیلٹ پیپر فراہم کیے جاتے ہیں جس میں وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیتے اور پھر پرچہ متعلقہ ذمہ داران کے حوالے کردیتے ہیں۔

جیل میں بھی پوسٹل بیلٹنگ کا طریقہ بالکل عام انتخابات کی طرح کا ہے، وہاں بھی خفیہ رائے شماری ہوتی ہے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کی عدالت پر انحصار کرتے ہیں، تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے، آپ مجبور ہو کر نہیں لکھ سکتے مگر آپ کا دل تو مانتا ہے کہ ظلم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی ذمہ داری امن عامہ کے قیام کی ہے تو اچھی بات ہے، شفاف الیکشن کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، لیکن الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ایران کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش مثبت اقدام ہے، ایران کو بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے سفارتی حل کی طرف جانا چاہیے۔۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!