عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ طبی معائنہ دو رکنی میڈیکل ٹیم نے کیا۔
ویب ڈیسک
|
20 Jun 2026
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو انجکشن لگنے کے بعد ڈاکٹرز نے چیک کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ طبی معائنہ دو رکنی میڈیکل ٹیم نے کیا۔
میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان،ماہر امراض چشم ندیم قریشی شامل تھے۔ طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا،جیل میڈیکل سٹاف نے بھی ڈاکٹروں کی معاونت کی۔
ذرائع کے مطابق بانی کا طبی معائنہ تقریب ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنہ بانی کی آنکھ کے علاج کا پانچواں مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فالو اپ میں کیا گیا۔ بانی کو اتوار کی شب پمز ہسپتال میں پانچواں انٹرا وٹریئل انجیکشن لگایا گیا تھا۔
Comments
0 comment