1 hour ago
رمضان المبارک2027 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی
Webdesk
|
2 Sep 2026
دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق رمضان 1448 ہجری کا آغاز 8 فروری 2027 کو متوقع ہے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہفتہ 6 فروری 2027 کو عالمی وقت کے مطابق 3 بج کر 56 منٹ پر ہوگی۔
چاند کی رویت سے متعلق فلکیاتی حسابات 6 اور 7 فروری کے لیے کیے گئے ہیں جب کہ پہلے سے مرتب ہجری کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027 کو متوقع ہے۔
اگر سرکاری کیلنڈر فلکیاتی اندازے کے مطابق رہا تو متحدہ عرب امارات کے شہری اس تاریخ سے روزے رکھنا شروع کریں گے۔بی
ن الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر 8 مارچ 2027 کو عالمی وقت کے مطابق 9 بج کر 29 منٹ پر ہوگی۔
عیدالفطر سے متعلق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ 9 یا 10 مارچ کو عید الفطر ہونے کا امکان ہے جب کہ عیدالاضحی 16 یا 17 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متحدہ عرب امارات کے قائم کردہ مذہبی کیلنڈر کے مطابق ہی ہوگا۔
Comments
0 comment