عمران خان کا معافی کا اعلان، ملک کیلیے درگزر کا راستہ اپنانے کا مشورہ
Webdesk
|
16 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے، پاکستان کو آگے لے جانے کیلیے معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے تین نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر علی محمد خان،عامر ڈوگر اور لطیف کھوسہ شامل تھے۔
ملاقات شام ساڑھے سات بجے کانفرنس روم میں شروع ہوئی اور تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہے۔ بعد ازاں تینوں اراکین قومی اسمبلی جیل سے روانہ ہوگئے اور میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔
علی محمد خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ بانی چیئرمین نے کہا ہے کہ ’ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر آگے جائیں گے‘۔
ابھی اڈیالہ @ImranKhanPTI صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے۔ ماشاءاللٰہ صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔ تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی۔ اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا۔ مردان کی تاریخی جیت کا سن کر…
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے نیلسن منڈیلا کے سچائی اور اصلاحی کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ملک کو آگے لے جانے کیلیے ہمیں سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا‘۔
Comments
0 comment