عمران خان کا ریلیف نہ لینے اور عدالتی جنگ جاری رکھنے کا اعلان
پی ٹی آئی کا ایک گروپ اب بھی مزاحمت پر بضد ہے، بیرسٹر علی ظفر

ویب ڈیسک
|
11 Jan 2025
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی قسم کا ریلیف نہیں لیں گے اور عدالتی جنگ سے ہی باہر آئیں گے۔
عمران خان کا اس اعلان کا تذکرہ بیرسٹر علی ظفر نے کیا اور کہا کہ ملک میں ادھیرا ہے اور جمہوریت نہیں، حکومت مذاکرات تو کررہی ہے مگر وہ کمزور ہے اور کسی کی طرف دیکھ رہی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی میں ایک گروپ ابھی بھی بضد ہے کہ مزاحمت کی جائے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اندھیرے کو اندھیرے سے نہیں روشنی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے اس سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات، الیکشن کمشنر کی تبدیلی اور آئینی بینچ ختم کرنے پر بات کرنی چاہیے۔
Comments
0 comment