عمران خان کو رہا نہ کیا تو یکم اکتوبر سے اڈیالہ کے باہر دھرنا دیں گے، خالد خورشید
ویب ڈیسک
|
9 Sep 2024
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حکومت کو عمران خان کی رہائی کیلیے ڈیڈ لائن دے دی۔
اسلام آباد میں جلسے سے خظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کی غیرت شاید کہیں سو گئی ہے، آپ کا ووٹ چوری ہوگیا اور کسی نے اپنا حق اب تک واپس نہیں لیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کیلیے ایک آدمی کھڑا آواز بلند کررہا ہے اور وہ ہے عمران خان، جسے انہوں نے خوف کی وجہ سے جیل میں رکھا ہے مگر اب ایسا نہیں چلے گا کیونکہ آج کے بعد قوم نے خوف کے بت توڑ دیے اور غیور عوام جاگ گئے ہیں۔
انہوں نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو یکم اکتوبر تک رہا نہ کیا گیا تو نوجوانوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گا جو کپتان کی رہائی تک جاری رہے گا اس کے علاوہ ہم وہ سب کریں گے جس کی آئین نے اجازت دی ہوئی ہے۔
Comments
0 comment