نواز شریف کی وزیراعظم کو عوام کی مشکلات دور کرنے کی ہدایت

نواز شریف کی وزیراعظم کو عوام کی مشکلات دور کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی
نواز شریف کی وزیراعظم کو عوام کی مشکلات دور کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2026

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کو عوام کی مشکلات ختم کرنے کیلیے جلد از جلد اقدامات کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو معیشت کی موجودہ حالت اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ حالات میں بھی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔

اس موقع پر نواز شریف نے زور دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنے والے کم آمدنی والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!