عمران خان کی رہائی کیلیے قیادت پر دباؤ بڑھ رہا ہے، بیرسٹر گوہر کا اعتراف

Webdesk
|
3 Jul 2025
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کارکنان اور ووٹرز کی جانب سے عمران خان کی رہائی کیلیے پارٹی پر دباؤ بتہ زیادہ بڑھ چکا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی نشستیں غیر منصفانہ طور پر حریف جماعتوں کو الاٹ کیں۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی بھی خطرے کو بھی مسترد کرتے ہوئے عدم اعتماد کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔
بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کے لیے کسی رسمی ''ڈیل'' کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پارٹی سابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پس پردہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ بھی مذاکرات ممکن ہیں، لیکن پی ٹی آئی اپنی شرائط پر بات چیت کرے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے متعدد الزامات کے تحت قید ہیں۔
Comments
0 comment