عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے، علیمہ خان

عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں
عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے، علیمہ خان

Webdesk

|

11 Jun 2025

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی۔

علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں، ہمیں پتا ہے بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماں نے کیا کہا ہوا ہے، یہ اب تحریک روک نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر تمام دروازے بند کردیے گئے ہیں، جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشرہے، ہم ججز کویکجہتی دکھا رہیہیں لیکن یہ بھی ان کوکافی نہیں پڑ رہی۔

علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھناہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گے کس طرح بانی پی ٹی آئی کورہاکروایاجائیگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!