عید سے قبل فوجی عدالتوں سے 20 افراد کی رہائی اور دیگر کو رعایت ملنے کا امکان

عید سے قبل فوجی عدالتوں سے 20 افراد کی رہائی اور دیگر کو رعایت ملنے کا امکان

یہ بات اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتائی، سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو مشروط فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی
عید سے قبل فوجی عدالتوں سے 20 افراد کی رہائی اور دیگر کو رعایت ملنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ نو مئی کے ملزمان سے متعلق کیسز کے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ پر انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے بتایا کہ عید سے قبل 20 افراد کی رہائی ممکن ہے جبکہ بریت یا کم سزا والوں کو رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جن ملزمان کو ایک سال کی سزا دی گئی ہے انہیں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس وقت 105 ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں، جنہیں رہائی کے لیے تین مراحل سے گزرنا ہوگا۔

انور منصور کے مطابق پہلے مرحلے میں محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، دوسرے میں توثیق ہوگی جبکہ تیسرے میں آرمی چیف کی جانب سے ملزمان کو رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔ 

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر اجازت دی بھی تو اپیلوں کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!