آئی ایم ایف کی نئی شرط کے بعد پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان
Webdesk
|
31 Mar 2026
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی نئی شرط کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے پاکستان کے سامنے نئی مالیاتی شرائط رکھ دی ہیں، جن میں پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں بھی نمایاں اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت مزید 1600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اس طرح مجموعی ٹیکس ہدف بڑھ کر 15 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ان تجاویز کا مقصد حکومتی آمدن میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، تاہم اس سے عام شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ بڑھنے کی خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
Comments
0 comment