اب اگر کوئی گھر میں داخل ہوا تو اُس پر فائرنگ کردوں گا، شیر افضل مروت کا اعلان
ویب ڈیسک
|
20 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قانون شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قانون انہیں اجازت دیتا ہے کہ وہ بغیر وارنٹ کے رات کو ان کے گھر میں داخل ہونے والے لوگوں پر فائرنگ کر سکتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے بتایا کہ اسلام آباد میں رات گئے نامعلوم افراد کے پولیس کے ہمراہ گھر میں داخل ہونے کے بعد میں نے اپنی حفاظت کا انتظام سخت کردیا ہے، اب اگر کوئی میرے گھر میں بغیر اجازت داخل ہوا یا کوشش کی تو میں اُس پر گولی چلا دوں گا کیونکہ یہ اجازت مجھے قانون نے دی ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے 26 فروری تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔ یہ ہدایت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور اس کے خلاف ہراساں کرنے سے روکنے کی اپیل کے بعد عدالت نے جاری کی۔
سماعت کے دوران جسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی جس میں کیس کی تفصیلات ظاہر کرنے اور ہراساں کرنے سے تحفظ کی استدعا کی گئی تھی۔
شیر افضل مروت اپنا کیس پیش کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ اپنے دلائل دیتے ہوئے شیر افضل مروت نے ہراساں کیے جانے کے واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج اور ریلی کے بعد میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور رات کو ایک بجے دروازہ توڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملوث فریقین کو کٹہرے میں بلا کر اُن سے تفصیلات طلب کی جائیں۔
Comments
0 comment