بھارت کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کی مدد کی؟

بھارت کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کی مدد کی؟

پاک فوج کے سربراہ کا بھارت کو دوٹوک جواب: کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا
بھارت کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کی مدد کی؟

ویب ڈیسک

|

7 Jul 2025

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کشیدگی کے دوران چین کی حمایت ملنے کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے بھارت کے الزامات کو "کیمپ سیاست کھیلنے کی ناکام کوشش" قرار دیا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے چین کو اس دوطرفہ عسکری تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش کی مذمت کی اور اسے خطے میں بھارت کو جغرافیائی سیاسی کردار اور نام نہاد "نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر" کے طور پر پیش کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

انہوں نے کہا، "دو طرفہ عسکری تنازع میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کا دعویٰ کیمپ سیاست کھیلنے کی ناکام کوشش ہے، جس کا مقصد بھارت کو خطے میں جغرافیائی سیاسی مقابلے کا فائدہ اٹھانے والا اور نام نہاد نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر کے طور پر پیش کرنا ہے۔"

یہ بیان بھارت کے ڈپٹی ملٹری چیف کے اس دعوے کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چین نے تنازع کے دوران پاکستان کو مواصلاتی اور تکنیکی مدد فراہم کی۔

جنرل منیر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان المرصوص میں بیرونی حمایت کے بارے میں ایسی بے بنیاد باتیں غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں، جو کہ عشروں کی اسٹریٹجک حکمت عملی سے تیار کردہ ملکی صلاحیتوں اور ادارہ جاتی مضبوطی کو تسلیم کرنے سے گریز کو ظاہر کرتی ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی ادارہ جاتی مضبوطی اور عشروں کی احتیاط سے تیار کردہ اسٹریٹجک تیاری کا نتیجہ تھی، نہ کہ کسی غیر ملکی مداخلت کا رزلٹ تھا‘۔

بھارت کے علاقائی غلبے کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے آرمی چیف نے نئی دہلی کے تنگ نظر اور خود غرضانہ خارجہ پالیسی کے رویے پر تنقید کی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان نے اصولوں پر مبنی سفارت کاری، باہمی احترام اور علاقائی امن پر مبنی طویل المدتی شراکتیں قائم کی ہیں اور وہ جنوبی ایشیا میں استحکام کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

عاصم منیر نے خبردار کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے موقف پر مضبوطی سے قائم ہے، اور بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام یا اشتعال انگیزی کا فوری طور پر طاقتور اور متناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، "ہمارے آبادیاتی مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں پر کسی بھی حملے کی کوشش کا فوری طور پر گہرا نقصان پہنچانے والا اور اس سے زیادہ جوابی ردعمل دیا جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "جارحیت کی ذمہ داری مکمل طور پر اسٹریٹجک طور پر اندھے اور مغرور جارح پر ہوگی جو ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کے سنگین نتائج کو دیکھنے میں ناکام رہتا ہے۔"

انہوں نے زور دیا کہ جنگیں میڈیا مہمات، درآمد شدہ فوجی ہارڈویئر یا سیاسی نعروں سے نہیں جیتی جاتیں، بلکہ قومی عزم، پیشہ ورانہ مہارت، ادارہ جاتی طاقت اور آپریشنل وضاحت سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، فیلڈ مارشل نے گریجویٹ افسران پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، خدمت اور قومی دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے اقدار کو برقرار رکھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!