بھارتی ڈرون حملے میں چار فوجی افسران زخمی، آئی ایس پی آر کی تصدیق

بھارتی ڈرون حملے میں چار فوجی افسران زخمی، آئی ایس پی آر کی تصدیق

ڈی جی آئی ایس پی آر کی انتہائی ہم بریفنگ
بھارتی ڈرون حملے میں چار فوجی افسران زخمی، آئی ایس پی آر کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

8 May 2025

لاہور: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بھارت نے 7-8 مئی کی رات پاکستان کے 12 مقامات پر ڈرون حملے کیے، جن میں لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، میانو اور چھور شامل ہیں۔  

انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا، تاہم لاہور پر ایک ڈرون حملہ آور ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 

لاہور کے حملے میں 4 پاکستانی فوجی زخمی ہوئے، جبکہ سندھ کے شہر میانو میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔  

- ترجمان نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو پاکستان پر حملہ کر کے شدید غلطی کی، جس کے نتیجے میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔  

- انہوں نے خبردار کیا کہ "بھارت عقل و شعور کھو رہا ہے" اور پاکستان نے رات کے حملوں کا مناسب جواب دیا ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!