بھٹو قتل ریفرنس میں بڑی پیشرفت، سپریم کورٹ کا حکم نامہ جاری

بھٹو قتل ریفرنس میں بڑی پیشرفت، سپریم کورٹ کا حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا
بھٹو قتل ریفرنس میں بڑی پیشرفت، سپریم کورٹ کا حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھٹو قتل صدارتی ریفرنس کیس کے دلائل مکمل کرلیے جبکہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیر تک کیس کی سماعت مکمل کرلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بھٹو قتل صدارتی ریفرنس پر سماعت کی جس میں آج تمام وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے  آج کی سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ منظور احمد ملک، اعتزاز احسن، فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیر کے وکیل زائد ابراہیم جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بھی دلائل مکمل کر لیے۔

حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت پیر کو ہوگی اور آئندہ سماعت کو مکمل کرلیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!