باجوہ کا کورٹ مارشل کیا جائے، شیر افضل مروت

باجوہ کا کورٹ مارشل کیا جائے، شیر افضل مروت

مولانا فضل الرحمان اور علی وزیر کے بیان کے بعد افضل مروت کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی جائے
باجوہ کا کورٹ مارشل کیا جائے، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل باجوہ کا کورٹ مارشل کیا جائے اور بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی جائے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز پی ٹی آئی ریلی سے خطاب میں افضل مروت نے کہا کہ علی وزیر اور مولانا فضل الرحمن کے بیان کے بعد ساری کہانی واضع ہوگئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ باجوہ کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی جائے۔

شیر افضل مروت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ریلی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر بدعائیں دیں اور کہا کہ تم پر لعنت ہو، کمشنر راولپنڈی سے ہی کچھ سیکھ لو۔ تو کس منہ کے ساتھ تم اقتدار میں آئیں گے تمہیں شرم نہ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز نے فارم 45 کے مطابق صرف 17 سیٹیں اور زرداری نے 6 سیٹیں جیتی، گواہ رہو اگر حق حقدار کو نہ دیا تو ملک کی سالمیت کو دائمی داو پر لگا رہے ہو۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ 15 دن کے اندر ایسی خوفناک مہنگائی پاکستان کو اپنے پنجوں میں جکڑنے جا رہی، خان کی حکومت گرانے اور باجوہ کا ساتھ دینے میں زرداری، شہباز، نواز شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کے بعد پاکستان کو کیا منہ دکھائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!