بل نہ دینے پر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع

بل نہ دینے پر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع

پیسکو اور ایف آئی اے نے مشترکہ الیکشن لیا، اداروں پر 30 لاکھ کے واجبات ہیں
بل نہ دینے پر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع

آفتاب مہمند

|

4 Apr 2024

پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (پیسکو) نے عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی۔

ترجمان کے مطابق پیسکو کیجانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پیسکو اور ایف آئی اے کی ٹیم نے سرکاری نادہندگان کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی پر محکمہ ایکسائز، اینٹی کرپشن

افغان کمیشنریٹ، ورکنگ ویمن ہسپتال، سوشل ویلفیئراور چیف انجینئر پبلک ہیلتھ کی بجلی بھی منقطع کردی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سرکاری محکموں کے ذمے 30لاکھ سے زائد کے بقایا جات واجب لادا تھے، ان محکموں کیجانب سے عرصہ دراز سے کوئی واجبات ادا نہیں کئے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!