بلدیہ فیکٹری کیس، ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کو سندھ حکومت نے چیلنج کر دیا

بلدیہ فیکٹری کیس، ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کو سندھ حکومت نے چیلنج کر دیا

سندھ حکومت کی جانب سے پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے
بلدیہ فیکٹری کیس، ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کو سندھ حکومت نے چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2026

سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ کیس ملزموں کی رہائی سے متعلق اپیلوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ 

نظر ثانی کی درخواست پراسیکیوٹر جنرل سندھ شبیر شاہ نے دائر کی۔

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ چشم دید گواہوں، طبی رپورٹوں اور کیمیکل ماہرین کے شواہد کو نظر انداز کرنے کی خامی کا شکار ہے۔

 درخواست میں آئینی سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا قانون کے متصادم فیصلے پر آئین کا آرٹیکل 188 لاگو نہیں ہوتا؟ مزید برآں، قانونِ شہادت کے آرٹیکل 17 اور 4 کے اطلاق پر اعتراض کرتے ہوئے یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا۔

 درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمان کی بریت پر مقتولین کے ورثاء کو اعتراض کا پورا حق ہے، لہذا عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکنان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!