مچھ دھماکوں سے گونج اٹھا، فورسز کا دہشت گردوں کو پسپا کرنے کا دعویٰ

مچھ دھماکوں سے گونج اٹھا، فورسز کا دہشت گردوں کو پسپا کرنے کا دعویٰ

دھماکوں کے بعد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری
مچھ دھماکوں سے گونج اٹھا، فورسز کا دہشت گردوں کو پسپا کرنے کا دعویٰ

Webdesk

|

29 Jan 2024

بلوچستان کے علاقے مچھ میں زور دار دھماکا ہوا جس کی وجہ سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو پسپا کردیا گیا جس کے بعد وہ فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ اور گرد و نواح میں زور دار دھماکوں کی آواز آئی جس کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل اور اور تمام بازار فورا بند ہوگئے۔

دھماکوں کے ساتھ ہی مچھ شہر کی بجلی بند ہوگئی جس کی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے راکٹ فائر بھی کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک آنے حملوں اور دھماکوں سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم گزشتہ پندرہ منٹ سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کارروائی بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے کی گئی تاہم بروقت جواب دے کر اسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مچھ بلوچستان میں بی ایل اے  کے دہشت گردوں کے  فائر ریڈ کی کوشش کو سیکورٹی فورسز نے پسپا کر دیا، فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی  اطلاعات مل گئی تھی جسکے بعد دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب  کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہوگئے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اُدھر پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ بی ایل اے نے پہاڑوں سے 15 سے زائد راکٹ فائر کیے اور مچھ میں قائم جیل پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔ تاہم علاقہ مکینوں کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ہے اور اندھیرے کی وجہ سے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!