بلوچستان میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی فوری برطرفی کا حکم

بلوچستان میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی فوری برطرفی کا حکم

وزیراعلی بلوچستان کا ٹیچرز کی غیر حاضری پر سخت اظہار برہمی
بلوچستان میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی فوری برطرفی کا حکم

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے غیر حاضر اساتذہ کی فوری برطرفی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں، اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے تعلیم کی مد میں خرچ کیے جارہے ہیں، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلٰی ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!