بلوچستان میں بدامنی عروج پر، ایک اور بم دھماکا

بلوچستان میں بدامنی عروج پر، ایک اور بم دھماکا

علیحدگی پسند تنظیموں نے امیدواروں کو خبردار کردیا ہے
بلوچستان میں بدامنی عروج پر، ایک اور بم دھماکا

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2024

بلوچستان کے دارالحکومت میں بدامنی پھیلانے والے عناصر عروج پر ہیں اور انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کیے ہیں۔

بلوچستان ٹائمز پوسٹ کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 34 کے قریب کریکر حملے کیے گئے ہیں۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کی اور الیکشن میں حصہ لینے والوں کو خبردار کیا ہے۔

کالعدم تنظیم کی جانب سے جمعے کو علی الصباح کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا ہے، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد زخمی دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!