بن قاسم پولیس کیلیے نوگو ایریا؟ چند روز میں ایک ہی طریقہ واردات سے دوسرا جوان شہید

بن قاسم پولیس کیلیے نوگو ایریا؟ چند روز میں ایک ہی طریقہ واردات سے دوسرا جوان شہید

اس سے قبل 18 اگست کو گھر کی دہلیز پر اے ایس آئی کو شہید کیا گیا تھا
بن قاسم پولیس کیلیے نوگو ایریا؟ چند روز میں ایک ہی طریقہ واردات سے دوسرا جوان شہید

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2025

بن قاسم پیپری میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا 

 

شہر قائد کے ضلع ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر پیپری میں دہشت گردوں نے ایک اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ اس سے قبل بن قاسم ٹاؤن میں اسٹیل ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی کو دہشت گردوں نے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر سے رپورٹ طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پیپری میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے وردی میں ملبوس پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول اہلکار کی لاش ضابطے کی کارورائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل متیرو خان برگڑی کے نام سے کی گئی جو کہ شاہ لطیف ٹاون تھانے میں تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر پیپری مری گوٹھ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے اسے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

 پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں جبکہ مقتول 9 بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔

 مقتول کے قبضے سے ملنے والے پولیس کارڈ پر ایس ایس پی ملیر عبدالخالق نے میڈیا کو بتایا کہ 125 موٹرسائیکل پر سوار 3 دہشت گردوں نے تعاقب کے بعد پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا تاہم پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 واضح رہے کہ رواں ماہ 18 اگست کو بھی بن قاسم تھانے کی حدود عیدو گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں تعینات اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا جو کہ سادہ لباس میں گھر کے باہر موجود تھا۔

 پولیس افسران کی جانب سے سی ٹی ڈی کو پولیس پر حملوں کے واقعات کی تحقیقات کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!