بنگلادیش کی حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنادی، بڑی پابندی ختم
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2025
حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے اور نگراں سیٹ اپ آنے کے بعد سے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات معمول پر آتے جارہے ہیں۔
بنگادیش کی حکومت نے پاکستانیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے بعد اب پاکستانیوں کیلیے شرائط نرم کر کے آن لائن ویزا فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب میں یہ خوش خبری سنائی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے عوام پاکستانیوں سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔
بنگلادیش کے سفیر نے کہا کہ اب پاکستانیوں کیلیے ویزا شرائط مزید آسان کردی ہیں، پاکستانی اب آن لائن ویزا کی درخواست دے کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
Comments
0 comment