20 hours ago
بریکنگ نیوز ، عدالت کا معروف یوٹیوبرز کے چینل بلاک کرنے کا حکم
عمران ریاض، صابر شاکر، مطیع اللہ جان، اسد طور کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے

ویب ڈیسک
|
8 Jul 2025
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب کو حکم دیا ہے کہ پاکستان کے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کر دیں۔
ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی تفتیشی افسر نے یہ یوٹیوب چینل بلاک کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دی۔
جج عباس شاہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
اپنے حکم نامے میں لکھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے شواہد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں، یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا کہ ہے وہ 27 یوٹیوب چینل بلاک کرے۔
Comments
0 comment