بشری بی بی کا نجی اسپتال میں معائنہ، ڈاکٹرز نے بیماری کو محض گیسٹرو قرار دے دیا

بشری بی بی کا نجی اسپتال میں معائنہ، ڈاکٹرز نے بیماری کو محض گیسٹرو قرار دے دیا

فی سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے
بشری بی بی کا نجی اسپتال میں معائنہ، ڈاکٹرز نے بیماری کو محض گیسٹرو قرار دے دیا

Webdesk

|

20 Apr 2024

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر چیک اپ مکمل کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دیتے ہوئے بیماری کو معمولی گیسٹرو قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ٹیسٹ کیلئے 6 گھنٹے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں رہیں جہاں ان کی انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ اس موقع پر عمران خان کے ذاتی معالج بھی موجود تھے۔

بشری بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا اور نمونہ بھی نہیں دیا تاہم ان کی اینڈو اسکوپی، الٹرا ساؤنڈ ایکو اور ایک سی جی کی گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں اور ڈاکٹر نے انکی صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے طبی مسئلے کو گیسٹرو کی معمولی وجہ قرار دے دیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی ترجمان اور لیگی رہنما نے بھی کہا ہے کہ بشری بی بی کی صحت پر واویلا کرنے والے ایک بار پھر ناکام ہوئے ہیں کیونکہ رپورٹس میں انہیں کوئی بیماری یا مسئلے کی تشخیص نہیں ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!