بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی خوشی نہیں ہے، مریم نواز
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2024
ظفروال: پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بدھ کے روز کہا کہ وہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خوش نہیں ہیں۔
ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سنائی گئی حالیہ سزا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دوسروں پر الزامات لگاتے تھے اب وہ خود سزا پا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نام لیے بغیر کہا کہ ’ جو لوگ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتے تھے انہیں اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے اور یہ یہ ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے‘‘۔
مریم نواز نے کہا کہ ’میں ایک بیٹی، بہن اور کسی کی ماں بھی تھی اور پھر بھی مجھے صرف اس لیے سزا سنائی گئی کہ میں نے اپنے والد کا ساتھ دیا تھا‘۔
مریم نواز نے اپنے خطاب کا اختتام ہجوم پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر کو ووٹ دیں۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جہاں ہر طبقے کے لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں، ہم سے وعدہ کریں کہ آپ شیر پر بھروسہ کریں گے تاکہ کوئی بھی گھرانہ بے روزگار نہ رہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تقریر کا اختتام کیا کہ 8 فروری کے بعد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی تمام پریشانیاں، مسائل اور مشکلات آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی۔
قومی راز افشاء کرنے پر کل عمران خان کو 10 سال سزا ہوگئی آج اس کی بیوی کو سزا ہوگئی۔ یہ لوگوں کو چور کہتے تھے اللہ نے ان سب کو سرخرو کیا یہ پورے خاندان سمیت آج چور ثابت ہوا ہے۔
— PMLN (@pmln_org) January 31, 2024
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف pic.twitter.com/zFyaVxsxvV
Comments
0 comment