بینگن یا ہوائی جہاز کے انتخابی نشان سے فرق نہیں پڑتا، عدالت
ویب ڈیسک
|
16 Jan 2024
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدواروں کو دیے گئے انتخابی نشانات پر دائر اعتراضات کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کہا کہ انتخابی نشان بینگن ہو یا ہوائی جہاز کچھ فرق نہیں پڑتا، جن امیدواروں کو جو بھی نشانات مل گئے انہی پر الیکشن میں جائیں۔
جج کا کہنا تھا کہ ’انتخابی نشانات کچھ بھی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اب وقت بھی باقی نہیں ہے، امیدوار الیکشن میں جائیں تو عوام فیصلہ خود کرلیں گے۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے انتخابی نشانات تبدیل کرنیکی پٹیشنیں خارج کر دی اور تحریک انصاف کے مری این اے 51 سے امیدوار ستی کی ہراساں نا کرنیکی پٹیشن منظور کر لی۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ایک جیسی پانچ پٹیشنیں خارج کر دیں۔
Comments
0 comment