بیرسٹر گوہر کی مذاکرات کی تصدیق، بڑی خبر بھی دے دی
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2024
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی مذاکرات کے حامی تھی، ہم نے حکومت سے مذاکرات میں کوئی شرائط نہیں رکھیں بلکہ مطالبات رکھے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہتری سیاسی ڈائیلاگ میں ہے اب بہت ہوگیا ہے بات چیت سے ملک کو آگے نکالنے کا راستہ نکالنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سارے ملکوں میں احتجاج ہوتے ہیں مگر گولی کہیں نہیں چلتی، ہم نے 24 نومبر کے معاملے پر وزیراعظم اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی کیونکہ تمام مقدمات جعلی ہیں اور ان میں بریت ہوچکی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت سے اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے مگر ایک اسٹیج سے قبل ہی رابطہ ختم ہوگیا تھا۔
Comments
0 comment