اچھرہ بازار واقعے میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت منظور، دو بے گناہ قرار

اچھرہ بازار واقعے میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت منظور، دو بے گناہ قرار

عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا
اچھرہ بازار واقعے میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت منظور، دو بے گناہ قرار

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اچھرہ بازار واقعہ کیس میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اچھرہ بازار واقعے میں ملوث ملزمان کی جانب سے دائر بعد از گرفتاری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دیا اور ایک لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی جبکہ جج ارشد جاوید کے فیصلے پر دو ملزمان نے درخواستیں واپس لے لیں۔

ضمانتیں حاصل کرنے والے ملزمان میں محمد ندیم، عادل سرور اور التمش ثقلین شامل ہیں جبکہ جج نے مولانا عظیم الدین شاکر اور خالد شہنشاہ کی ضمانت کی درخواستیں پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ ہونے کی وجہ سے نمٹا دیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے اچھرہ کے بازار میں 24 فروری کو ہجوم نے عربی رسم الخط کی وجہ سے ایک خاتون کا گھیراؤ کیا اور اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں تاہم اے ایس پی شہر بانو نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو باحفاظت ریسکیو کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!