ڈی ایچ اے کی تشہیر کیلیے پشاور میں پرتعیش افطار ڈنر کا انعقاد

ڈی ایچ اے کی تشہیر کیلیے پشاور میں پرتعیش افطار ڈنر کا انعقاد

افطار ڈنر میں معروف بلڈرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی
ڈی ایچ اے کی تشہیر کیلیے پشاور میں پرتعیش افطار ڈنر کا انعقاد

آفتاب مہمند

|

26 Mar 2024

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں پرتعیش دعوت افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹار مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ڈی ایچ اے پشاور میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایچ اے بلڈرز، سرمایہ کار، پراپرٹی ڈیلر و دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اسٹار مارکیٹنگ کے ریجنل ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ ڈی ایچ اے بہترین پراجیکٹ ہے۔

کمپنی کے سینئر سیلز مارکیٹینگ افسر عمران خان نے افطار ڈنر میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار مارکیٹنگ ڈی ایچ اے میں پہلی بار انسٹالمنٹ پر پلاٹس آفر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے معیاری زندگی کی سہولت فراہم کرتا ہے، ہم نے پشاور ڈی ایچ سے میں دس سیکٹر (اے سے جے) تک مختص کیے ہیں۔ کوئی بھی شخص ادائیگی کے بعد رہائش اختیار کرسکتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے 18 ہزار کنال پر مشتمل، ایمبولینس سروس سمیت تمام سہولیات آراستہ ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!