دہشت گردوں کے خلاف جنگ کب تک جاری رہے گی؟ آرمی چیف نے اہم اعلان کردیا

دہشت گردوں کے خلاف جنگ کب تک جاری رہے گی؟ آرمی چیف نے اہم اعلان کردیا

دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی لچک اور حوصلے کو کم سمجھا ہے، جنرل عاصم منیر
دہشت گردوں کے خلاف جنگ کب تک جاری رہے گی؟ آرمی چیف نے اہم اعلان کردیا

Webdesk

|

27 Mar 2024

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اُس وقت تک جنگ جاری رہے گی جب تک پاکستان، عوام اور ہمارے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف نے اس عظم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں سے ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی لچک اور حوصلے کو کم سمجھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی سے اس وقت تک لڑیں گے جب تک پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کہ پاکستان کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے والا ہر غیر ملکی شہری خصوصاً چینی شہری پاکستان میں محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!