دنیا کی طاقتور فوج کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟

دنیا کی طاقتور فوج کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟

عالمی ادارے نے فہرست جاری کردی
دنیا کی طاقتور فوج کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2024

دنیا بھر کی افواج کی افرادی قوت اور مسلح طاقت کا تخمینہ لگانے والے عالمی جریدے گلوبل فائر پاور‘ نے نئی فہرست جاری کردی۔

طاقتور افواج کی فہرست میں پاکستان دنیا کی ٹاپ 10 افواج میں شامل ہے جبکہ امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

فہرست کے مطابق فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکہ پہلے، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔

فہرست میں نویں نمبر پر موجود پاکستان کی فوج  کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔

دنیا کی طاقتور افواج کی فہرست کے مطابق انڈیا چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں، ترکیہ آٹھویں اور اٹلی 10 ویں نمبر پر ہے۔

گلوبل فائر پاور انڈیکس کے تخمینے کے مطابق پاکستانی فوج کی موجودہ افرادی قوت 10 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے اور اس لحاظ سے پاکستان 145 ممالک میں سے ساتویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کی فوج میں فعال اہلکاروں کی تعداد چھ لاکھ 54 ہزار ہے اور اس لحاظ سے پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!