دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان

فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی طرف سے سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان

Webdesk

|

1 Sep 2025

کراچی: دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر 5 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔

موجودہ صورتحال کے دوران گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی طرف سے سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم 3لاکھ 18ہزار229 جبکہ ڈان اسٹریم میں 3لاکھ 3ہزار877 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔فوکل پرسن زبیر چنہ نے بتایا کہ سکھر بیراج پر اپ اسٹریم 2 لاکھ 85ہزار487 اور ڈان اسٹریم میں اخراج 2لاکھ 34ہزار717 کیوسک رہا۔

کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم 2لاکھ 73ہزار844 جبکہ ڈان اسٹریم میں اخراج 2لاکھ 44ہزار739 کیوسک نوٹ کیا گیا۔تریموں پر پانی میں اضافہ ہو کر اپ اسٹریم 5لاکھ 50ہزار965 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فوکل پرسن نے کہا کہ بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، سندھ میں بیراجوں اور دریائی بندوں پر کوئی کمزور مقام موجود نہیں، تمام مقامات کو جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط بنا دیا گیا ہے۔

زبیر چنہ نے کہا کہ صوبے میں 102 ایسے پوائنٹس تھے جہاں ماضی کی دہائیوں میں سیلابی صورتحال کے دوران کچھ واقعات پیش آئے تھے، تاہم محکمہ آبپاشی سندھ نے ان 102 پوائنٹس پر بہتری اور مضبوطی کے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!