دو کروڑ کی ڈکیتی میں مبینہ ملوث ڈی ایس پی کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور

دو کروڑ کی ڈکیتی میں مبینہ ملوث ڈی ایس پی کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور

ڈی ایس پی پر تاجر شاکر خان کے گھر میں دو کروڑ روپے کی ڈکیتی اور 80 تولے سونا چوری کا الزام ہے
دو کروڑ کی ڈکیتی میں مبینہ ملوث ڈی ایس پی کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

کراچی کی مقامی عدالت نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر پر کروڑوں کی ڈکیتی کیس میں نامزد مرکزی ملزم اور ڈی ایس پی عمیر طارق بچاری کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت نمبر 2 کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ڈی ایس پی ملزم عمیر طارق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عامر منسوب ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکل پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، سابق ایس ایس پی ساؤتھ کہ کہنے پر سب کچھ ہوا اور اسے بے قصور قرار دے دیا گیا جبکہ ایس ایچ او پیر آباد وہ افسر ہے جو ڈکیتی میں شامل تھا اور وہ اس مقدمے کی انکوائری میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں جبکہ تفتیش میں بھی مکمل تعاون جاری ہے لہذا میرے مؤکل عمیر بچاری کی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد ملزم عمیر طارق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جبکہ شعبہ تفتیش کی جانب سے ضمانت کی مخالفت نہیں کی گئی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پر تاجر شاکر خان کے گھر میں دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کا الزام ہے، ملزموں نے گھر سے 70 سے 80 تولہ سونا بھی چوری کیا تھا، مقدمہ تاجر شاکر کی مدعیت میں تھانہ پیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!