افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا اعلان کردیا

4 hours ago

افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا اعلان کردیا

دونوں کے درمیان آئندہ 48 گھنٹوں تک جنگ بندی رہے گی
افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2025

پاکستان اور افغان حکام نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکومت نے افغان طالبان حکومت کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے  آج شام چھ بجے سے  اگلے 48 گھنٹوں کیلئے، عارضی طور پر ، سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیز فائر کے دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کرینگے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ شب دراندازی کی کوشش کے بعد افغانستان کو بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی چیک پوسٹیں، ٹینک پوزیشنز تباہ جبکہ افغان طالبان سمیت متعدد خوارجی ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!