فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا
ویب ڈیسک
|
9 Feb 2024
سیالکوٹ میں استحکام پاکستان پارٹی کی خاتون رہنما اور امیدوار فردوس عاشق اعوان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔
فردوس عاشق اعوان کی جانب سے وردی میں ملبوس ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو الیکشن کے دن کی ہے اور یہ واقعہ فردوس عاشق اعوان کے حلقے کے ایک پولنگ اسٹیشن میں پیش آیا۔
فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ کیوں مارا اس حوالے سے مزید اطلاع سامنے نہیں آئی اور نہ ہی آئی پی پی رہنما نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، جس میں انہیں صرف 169 ووٹ لیے۔
Comments
0 comment