گرفتاری، شیخ رشید احمد کی خواہش پوری ہوگئی

گرفتاری، شیخ رشید احمد کی خواہش پوری ہوگئی

شیخ رشید اور شیخ راشد کو پولیس نے حمزہ کیمپ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کرلیا
گرفتاری، شیخ رشید احمد کی خواہش پوری ہوگئی

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2024

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سسرال(جیل) جانے کی خواہش پوری ہوگئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی حساس ادارہ حملہ کیس میں عبوری ضمانت خارج کر دی، جس کے بعد پولیس نے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت سابق وزیر داخلہ کو بھی کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

اُدھر تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں شیخ رشید کی باقاعدہ گرفتاری ڈال دی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بدھ 17 جنوری شیخ رشید احمد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

شیخ رشید گرفتاری کے بعد بھی پُرعزم دکھائے دیے اور انہوں نے کہا کہ  بولے خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں نا میں موجود تھا نا حساس ادارہ حملہ کیا جیل سے ہی الیکشن لڑوں گا اور انشاء اللہ قلم دوات کی جیت ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف ضلع راولپنڈی کی پولیس نے سانحہ 9 مئی بابت 14 مقدمات درج کئے تھے جن میں سابق وزیر داخلہ نے عبوری ضمانتیں کرا رکھی تھیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جی ایچ کیو حملہ سمیت 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر کے ان میں ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج حساس ادارے کے حمزہ کیمپ دفتر حملہ مقدمہ میں چچابھتیجا کی  عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔ جس پر  پولیس نے دونوں کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا اور مقدمہ میں باقاعدہ گرفتاری ڈال دی ہے۔

شیخ رشید کے وکیل سردار رازق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا سانحہ 9 مئی کے تمام کیسز ایک جیسے ہیں ایک جیسے الزامات ہیں جج نے 13 میں ضمانتیں کنفرم کرتے کہا شیخ صاحب کچھ دن جیل رہ آئیں اور ضمانت خارج کر دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!