گوادر میں ریکارڈ بارش سے خطرناک صورت حال، ایمرجنسی نافذ

گوادر میں ریکارڈ بارش سے خطرناک صورت حال، ایمرجنسی نافذ

گودار میں 125 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے
گوادر میں ریکارڈ بارش سے خطرناک صورت حال، ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

بلوچستان کے شہر گوادر میں 16 سال بعد فروری میں ریکارڈ موسلادھار بارشوں کے بعد حالات ابتر ہوگئے، اربن فلڈنگ سے نظام زندگی متاثر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے تحت گوادر میں فروری کے مہینے میں اب تک سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گوادر میں سن 2008 کو فروری کے مہینے میں 38ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

اُدھر انتظامیہ نے بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ پاک فوج بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!