گورنر خیبرپختونخوا کے گنڈاپور اور ان کے خاندان پر کرپشن و قتل کے سنگین الزامات

گورنر خیبرپختونخوا کے گنڈاپور اور ان کے خاندان پر کرپشن و قتل کے سنگین الزامات

گورنر نے الزامات پر مبنی ٹوئٹ شیئر کردیا
گورنر خیبرپختونخوا کے گنڈاپور اور ان کے خاندان پر کرپشن و قتل کے سنگین الزامات

آفتاب مہمند

|

5 Jul 2025

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے خاندان کی سیاسی تاریخ اور کردار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ٹویٹس کی ایک سیریز جاری کی ہے۔

گورنر کنڈی نے اپنی ٹویٹس میں وزیراعلیٰ کے والد کے بارے میں سوال اٹھایا کہ "وزیراعلیٰ کے والد فوج سے کیسے نکالے گئے؟ اس کا تو ان کا بیٹا ہی بتا سکتا ہے۔" انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ "وزیراعلیٰ کے والد کو مشرف کے دور میں پرچی پر وزارت ملی۔"

فیصل کریم کنڈی نے سابقہ حکومتی دور پر بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا، "یہی وہ حکومت تھی جس نے پاک افغان سرحد کو ڈرون کے لیے کھولا۔"

گورنر نے وزیراعلیٰ کے بھائی پر بھی سنگین الزامات لگائے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "وزیراعلیٰ کے بھائی پر اپنے ہی وزیر کے قتل سمیت کئی ایف آئی آر ہیں۔" انہوں نے مزید دعویٰ کیا، "انتخابی مہم کے دوران بھی یہ (وزیراعلیٰ کا بھائی) اسلام آباد میں چھپا رہا۔"

ٹویٹ میں گورنر نے لکھا، "اسی بھائی کے ہاتھوں 18 لوگوں کا قتل ہوا۔" اور ایک انتہائی چونکا دینے والے الزام میں انہوں نے کہا کہ "میتیں ایمبولینس میں نہیں ڈمپر میں بھیجی گئیں۔"

کرپشن کے معاملات پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے ڈی ایچ کیو ڈی آئی خان میں 13 کروڑ، سولر سکینڈل میں 19 ارب اور کوہستان سکینڈل میں 50 بلین کی کرپشن کو اسی دور کا حصہ قرار دیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹس کا اختتام اس تبصرے پر کیا کہ "کرپشن کا یہ سلسلہ رکا نہیں جاری ہے۔"

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!