گورنر خیبرپختونخوا نے فنانس بل پر دستخط کردیے
گورنر کی جانب سے دستخط ہونے کے بعد بل نافذ ہوگیا

ویب ڈیسک
|
3 Jul 2025
پشاور: گورنرخیبرپختونخوا نے فنانس بل 2025-2026 پر دستخط کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے بعد فنانس بل 2026-2025 کی منظوری دیتے ہوئے اس پر دستخط کردیے۔
گورنر کی جانب سے دستخط کرنے سے فنانس بل قانون بن گیا۔ جس کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کی شرح میں کمی، بیشی کا اطلاق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کا اطلاق یکم جولائی 2025سے تصور ہوگا۔
Comments
0 comment