گورنر خیبرپختونخوا ایک بار پھر کشیدگی ختم کرنے کیلیے سرگرم، وزیراعلی کو بڑی پیش کش

گورنر خیبرپختونخوا ایک بار پھر کشیدگی ختم کرنے کیلیے سرگرم، وزیراعلی کو بڑی پیش کش

وزیراعلی اگر گورنر ہاؤس نہیں آسکتے تو میں خود اُن کے پاس جاؤں گا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا ایک بار پھر کشیدگی ختم کرنے کیلیے سرگرم، وزیراعلی کو بڑی پیش کش

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر صوبائی حکومت سے ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کیلیے ایک بار پھر پیش کش کردی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں غیر سیاسی ہوں سیاسی بات نہیں کروں گا، میں وفاق کا نمائندہ ہوں چاہتا ہوں صوبے اور مرکز کے درمیان ایک رابطہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ آفتاب شیرپاؤ، جے یوآئی کے قائدین سے ملاقات کی ہے جبکہ صوبے کے معاملات کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کروں گا، لا اینڈ آرڈر سمیت معشیت پر ہمارا فوکس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کا وکیل بن کر وفاق سے فنڈز لوں گا اور صوبے میں سنی اتحاد کونسل کی حکومت کی مدد کرونگا، ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنا صوبائی حکومت کا حق ہے۔ 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہیں، اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میرے پاس نہیں آسکتے تو میں انکے پاس چلاجاوں گا، میں  وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان دراڑیں نہیں بلکہ قریب لاونگا اور صوبے مرکز کے درمیان پل کا کردار اد ا کروں گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں، کے پی کے میں لوڈ شیدنگ اور معاشی مسائل پر صوبے کا حصہ وکیل بن کر مرکز سے حاصل کروں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!