8 hours ago
غیر ملکی مسافروں کے لیے ایئرپورٹس پر الگ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
3 Aug 2025
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر اعظم آفس (پی ایم او) سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے، کاروباری سرگرمیوں کو تسلسل دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس اقدام کے بعد ہوائی اڈوں پر امیگریشن کا عمل کم وقت میں مکمل ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ، بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل تیز ہو جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حکومتی قدم پاکستان کو عالمی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے زیادہ پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
Comments
0 comment