3 hours ago
اسرائیل کا حملہ، لبنان میں مسیحی رہنما پادری پیئر الرائے جان سے گئے
پادری پیئر الرائے نے جمعہ کو میسحی برادری کا اجتماع منعقد کیا تھا
Webdesk
|
10 Mar 2026
بیروت: اسرائیل کی سرحد پر واقع لبنان کے گاں کے مسیحی رہنما پادری پیئر الرائے اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سرحد پر واقع مسیحی گاں کے رہائشیوں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کیا تھا، سرحدی قصبے کے مسیحی رہائشی حزب اللہ اور اسرائیل تصادم سے دور رہنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پادری پیئر الرائے نے جمعہ کو میسحی برادری کا اجتماع منعقد کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دعا اور محبت ہمارا ہتھیار ہے۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ پادری پیئر الرائے کے گھر پر اسرائیل کی جانب سے دو گولے داغے گئے جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
Comments
0 comment