غزہ کربلا بنا ہوا ہے، اللہ اور رسول کے نام لیواؤں کا یزیدت کے ہاتھوں قتل عام جاری ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
|
6 Jul 2025
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور یزید کا ساتھ دینے والوں کی طرح مسلم ممالک آج بھی خاموش ہیں۔
سیالکوٹ میں جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول ﷺ قربان ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ آج بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، جو امریکا، برطانیہ، یورپ اور اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکا رہا اور وہاں پر کربلا برپا ہے جبکہ عالم اسلام خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول کے نام لیواؤں کا خون یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے، کربلا کے وقت جیسے عالم اسلام خاموش تھا آج بھی وہی صورت حال ہے۔
امام حسین نے اسلام کیلیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ قربانی کی، 1400 سال بعد بھی مثال ہے۔
Comments
0 comment