حافظ نعیم کا بلوچ حقوق سننے اور مارچ کو اجازت دینے کا مطالبہ

حافظ نعیم کا بلوچ حقوق سننے اور مارچ کو اجازت دینے کا مطالبہ

بلوچستان کے شہریوں کا احساس محرومی دور کیاجائے، حافظ نعیم
حافظ نعیم کا بلوچ حقوق سننے اور مارچ کو اجازت دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

28 Jul 2025

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رکن بلوچستان اسمبلی کی قیادت میں جاری لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حقوق مارچ بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے اور یہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز جبکہ یہ جمہوری عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مارچ آئینی حدود کے دائرے میں ہے، لہذا حکومت پرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکے اور مولاناہدایت الرحمان کوراستہ دے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو معدنی وسائل سے مالا مال کیا ہوا ہے مگر بدقسمتی سے بلوچستان کے لوگوں کو آج تک گیس نہیں فراہم کی گئی۔ 

انہوں نے حکومت اور مقتدرہ سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے شہریوں کا احساس محرومی دور کیاجائے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!