سعودی ولی عہد نے خون کا عطیہ دے کر ملک گیر مہم کا آغاز کردیا
مہم کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب دینا اور رضاکارانہ عطیات کو 100 فیصد تک پہنچانا ہے

ویب ڈیسک
|
23 Aug 2025
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ مہم کا آغاز کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس مہم کا مقصد رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مہم کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب دینا اور رضاکارانہ عطیات کو 100 فیصد تک پہنچانا ہے۔
سودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 2024 میں 8 لاکھ سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا جو عوامی شعور میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
Comments
0 comment