حکومت کا جیلوں میں قید خواتین کیلیے معافی کا اعلان
وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
8 Mar 2024
وفاقی حکومت نے سزا یافتہ خواتین اور بچوں کے لئے معافی کا اعلان کر دیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو سال یا کم سزا یافتہ عورتوں اور بچوں پر معافی کا اطلاق ہوگا۔
وزرات داخلہ نے چاروں صوبوں کو گائیڈ لائن جاری کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قتل، جاسوسی، تخریب کاری، ریاست مخالف سرگرمیوں کے لیے سزا یافتہ قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ اغوا، ڈکیتی، ڈکیتی اور زنا آرڈیننس، انسداد دہشت گردی ایکٹ، فارنرز ایکٹ اور کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنس (ترمیمی) ایکٹ کے تحت سزا پانے والوں کو بھی معافی نہیں ہو گی۔
Comments
0 comment