حکومت کا پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

حکومت کا پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے احمد وقاص جنجوعہ اور رؤف حسن کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی
حکومت کا پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

22 Jul 2024

وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام پر اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن اور کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم کا چھاپہ مارا ہے۔ 

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا جبکہ چھاپے کے دوران روٴف حسن گرفتارکیا گیا ہے۔ 

وزارت داخلہ سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، اس معاملے کی تحقیق کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!