حکومت کی پی ٹی آئی کو دوسری جگہ دھرنے کی پیش کش

حکومت کی پی ٹی آئی کو دوسری جگہ دھرنے کی پیش کش

بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کے بعد مذاکرات کی تصدیق کی تھی
حکومت کی پی ٹی آئی کو دوسری جگہ دھرنے کی پیش کش

ویب ڈیسک

|

25 Nov 2024

حکومت نے مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو احتجاج کے لیے ڈی چوک کے بجائے کسی اور مقام پر  کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تازہ ترین پیش رفت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دوران بتائی گئی۔ تاہم بیرسٹر گوہر نے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کے بعد مذاکرات کی تصدیق کی تھی۔

بیرسٹر گوہر اور خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے عمران خان سے تقریباً 90 منٹ تک ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال حتمی ہے اور واپس نہیں لی گئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہاں بات چیت جاری ہے، جلد تصیلات آپ کو بتادی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد میں داخل ہوگئے اور چونگی نمبر 26 پر کارکنان نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس وہاں سے پسپا ہوگئی ہے۔ اڈیالہ جیل کی طرف جانے والی سڑکوں کو چار مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!