حکومت نے بجلی بم گرادیا، صارفین پر 12 ارب 66 کروڑ کا بوجھ پڑے گا

حکومت نے بجلی بم گرادیا، صارفین پر 12 ارب 66 کروڑ کا بوجھ پڑے گا

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے
حکومت نے بجلی بم گرادیا، صارفین پر 12 ارب 66 کروڑ کا بوجھ پڑے گا

Webdesk

|

7 Sep 2026

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرانک اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے گھریلو صارفین کیلیے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے صارفین پر 12 ارب  66 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ تین ماہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2026 کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے فیصلے کے تحت صارفین سے 52 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

ترجمان نیپرا کے مطابق حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت مذکورہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی انہی تین ماہ کے لیے ہوگا ۔

تاہم لائف لائن صارفین، پری پیڈ صارفین اور انکریمنٹل کنزیومپشن پیکیج کے تحت بل کیے جانے والے یونٹس کو اس اضافی چارج سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!